قصور
پوری صحافی برادری سی ای او ایجوکیشن مس ناہید واصف کے خلاف متحد ہو گئی ایف آئی آر کاٹنے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق 14 دسمبر کو سی ای او ایجوکیشن مس ناہید واصف نے قصور کے سینئر صحافی مہر سلطان محمود کو اپنے عملے کے ذریعے اپنے دفتر میں 3 گھنٹے تک یرغمال بنا کر تشدد کا نشانے بنایا تھا وجہ یہ تھی کہ مہر سلطان نے سی ای او ایجوکیشن مس ناہید واصف کے کروڑوں روپیہ کے گھپلے بے نقاب کئے تھے جس کی رنجس پر کام کے سلسلے میں سی ای او آفس گئے مہر سلطان محمود کو یرغمال بنایا گیا جس پر سینئر صحافی سعید احمد بھٹی اور کاشف کے منت سماجت کرنے پر سی ای او ایجوکیشن نے مہر سلطان کو رہا کیا اور آگے سے محکمہ تعلیم کے بارے لکھنے پر موت کی دھمکی دی جس کی درخواست مہر سلطان نے تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور میں دی جس پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوئی
سی ای او ایجوکیشن کی غنڈہ گردی کے خلاف قصور کی صحافی برادری نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اسے فوری برطرف کرکے پرچہ کاٹا جائے
صحافیوں نے کہا اگر ایسا نا کیا گیا تو صحافی برادری ملک گیر احتجاج کرے گی

صحافی برادری متحد ملک گیر احتجاج کی کال
Shares: