عوام الناس کیساتھ ساتھ طلبہ اور طالبات میں بھی چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کا آغاز

0
67

چیچہ وطنی۔ 27 ستمبر (اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیا کی ہدایت پر ضلع کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزنے عوام الناس کیساتھ ساتھ طلبہ اور طالبات میں بھی چائلڈ پروٹیکشن آگاہی مہم کا آغازکردیا ہے،اس مہم کے تحت تمام ایس ایچ اوز صاحبان مقامی سرکاری ونجی سکولوں میں کم سن بچوں، طلبہ و طالبات میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے خصوصی آگاہی لیکچرز دئیے جا رہے ہیں۔اور آگاہی پمفلیٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔جبکہ اساتذہ کے ساتھ اس سلسلہ میں خصوصی میٹنگز کرکے ان کو بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس حوالے سے میڈیا کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور انہوں نے ہی مستقبل میں ہمارے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ان کی حفاظت ان کے والدین کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔آگاہی کے ذریعہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ کم سن بچوں کے ساتھ جنسی جرائم ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ایسے درندہ صفت اور شر پسند عناصر سے اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو جنسی درندگی اور جسمانی تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے ساہیوال پولیس ہر دم کوشاں ہے۔اس مہم کے تحت بچوں،والدین اور اساتذہ میں آگاہی پیدا کی جا رہی ہے بچوں کے ساتھ کسی مشکوک شخص کی جانب سے ایسی حرکت اگر نوٹس میں تو فوری پولیس کو ایمرجنسی نمبر 15پر اطلاع دی جا ئے۔

Leave a reply