غربت بے روزگاری وارداتوں کا باعث
قصور
کوٹ رادہاکشن مہنگائی غربت یا انتظامی کمزوری تحصیل بھر میں کرائم کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس شہری عدم تحفظ کا احساس کرنے لگے ہیں نا صرف تحصیل کوٹ رادہاکشن بلکہ ضلع بھر میں کرائم کی شرح میں زبردست اضافہ دیکھنے کو نظر آ رہا ہے اور شہری عدم تحفظ محسوس کرنے لگے ہیں خاص کر ڈکیتی اور چوری کے اضافے نے عوام کی نیندیں حرام کر دی ہیں جس کی بنیادی وجہ شاید بے روزگاری مہنگائی غربت یا انتظامی کمزوری ہے اور شہری حکومتی اداروں کی طرف امید لگائے بیٹھے ہیں سر شام ہی لوگ گھروں میں دبک کر بیٹھ جاتے ہیں تاہم اس کے باوجود وارداتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری ہے اگرچہ ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت اس سلسلہ میں زبردست محنت کر رہے ہیں تاہم اس کے ابھی ثمرات واضع نظر نہیں آ رہے اس کی وجہ جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے پولیس کا نرم رویہ بھی ہے جبکہ پولیس والوں کے مطابق عوامی سطح پر پولیس رویے کے متعلق منفی پروپگینڈے کی مہم نے پولیس مورال میں کمی واقع کی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس مورال کو بلند کرنے کے لیے ملازمین میں عدم تحفظ احساس کے خاتمے کے لیے حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ وہ زیادہ محنت لگن اور دلچسپی سے جرائم کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں