قصور
تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے معصوم لڑکی کے اندھے قتل کو ایک گھنٹے میں ٹریس کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو پرانی منڈی کے رہائشی محمد ریاض نے اطلاع دی کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ عید کی شاپنگ کے سلسلہ میں بازار گیا ہوا تھا کہ میری بیٹی انساء گھر میں اکیلی موجود تھی کہ جب گھر واپس آئے تو میری بیٹی انساء خون میں لت پت تھی جس کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا ہے، وقوعہ کی اطلاع پاکر ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ، ایس ایچ او سٹی پتوکی محمد اسلم بھاری نفری کیساتھ موقعہ پر پہنچے اور حالات و واقعات کا جائزہ لیا اور ایک گھنٹے کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم عبدالحمید عرف جوڑا کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، ملزم مقتولہ انساء کا قریبی رشتہ دار ہے جس سے مزید تفتیش جاری ھے

Shares: