قصور
تمام یونین کونسلوں کی حالت زار لوگ اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق قصور کی تقریبا تمام یونین کونسلوں کی حالت انتہائی خراب ہے اکثر یونین کونسلوں کے اپنے دفتروں میں صفائی کا عملہ موجود نہیں حالانکہ ہر یونین کونسل کو لاکھوں روپیہ ماہانہ ملتا ہے پھر بھی چند ایک یونین کونسل کے علاوہ باقی میں صفائی عملہ تک موجود نہیں اور تو اور گورنمنٹ کی طرف سے سٹریٹ لائٹس کا انتظام کیا گیا تھا جو کہ ناظم سے لے کر جنرل و اقلیتی کونسلر مل کر کھا چکے ہیں یونین کونسل کھارہ،چڑیوان،اوراڑہ،لکھنیکے اور دیگر قصور کی قریب ترین یونین کونسلوں میں نالیاں گندگی سے بھری پڑی ہیں جن کی عرصہ دراز سے صفائی نہیں کی گئی جس سے پانی گلیوں بازاروں میں کھڑا ہو جاتا ہے دوسری جانب کوئی رہائشی فرد یونین کونسل کے دفتر میں کسی نالے اور پلی وغیرہ کی مرمت کیلئے جائے تو آگے سے سیکٹری صاحبان فنڈ نا ہونے کا عندیہ سنا دیتے ہیں جس سے سائل حضرات مایوس ہو کر واپس چلے آتے ہیں
لوگوں نے ٹی ایم او قصور اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Shares: