قصور ہسپتال یا سفارشی کا مددگار
قصور
ڈی ایچ کیو ہسپتال سفارشی لوگوں کیلئے ہی رہ گیا
تفصیلات کے مطابق قصور کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پرچی بنوانے سے ٹیسٹ کروانے تک اور دوائی لینے سے ہسپتال میں داخلہ لینے تک صرف سفارشی لوگوں کیلئے ہی رہ گیا ہے غریب اور بغیر سفارش کے مریض پرچے بنوانے میں ہی 4 گھنٹے گنوا دیتے ہیں اس کے بعد جب ڈاکٹر کے پاس جانے کی باری آتی ہے تب بھی سفارشی ٹولہ سب سے آگے ہوتا ہے جس کی بدولت غریب اور مستحق لوگ دوائی لینے سے رہ جاتے ہیں خاص طور پر کتے کاٹے کی ویکسین پر معمور عملہ کہتا ہے کہ ویکسین ختم ہو گئی ہے مگر 500 روپیہ پر فوری کتے کاٹے کا انجیکشن لگا دیتے ہیں
لوگوں نے اس صورت حال پر وزیر صحت اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے