لاک ڈاؤن سخت سڑکیں سنسان
قصور
شہر بھر میں کرفیو کا منظر پاک آرمی کی جانب سے ناجائز گھومنے پھرنے والوں کو تنبیہہ
تفصیلات کے مطابق قصور میں کل کرونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں شدید سختی کر دی گئی ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ شہر بھر میں گشت بھی جاری ہے ناجائز گھومنے پھرنے والوں کو تنبیہہ کی جارہی ہے کہ دوبارہ بلا ضرورت گھر سے مت نکلیں ورنہ مقدمہ درج کروایا جائیگا اس کے علاوہ لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں آج سختی کے بعد سڑکیں بلکل ویران ہیں اور بڑی حد تک لوگ گھروں میں ہیں جس سے کرونا سے بچنے میں مدد ملے گی