قصور
لاک ڈاؤن کا 15 واں دن لوگ ابھی تک حکومتی امداد سے محروم صرف مخیر حضرات کی کی طرف تھوڑی بہت امداد مل سکی انصاف امداد کا ڈیٹا جمع کئے ہفتہ گزر گیا مگر کسی کو کچھ نا ملا
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی 24 مارچ سے لاک ڈاؤن ہے جس سے کاروبار زندگی معطل ہے مزدور و فیکٹری ملازمین گھروں پر فارغ ہیں اور 15 دنوں سے حکومتی امداد کے منتظر ہیں کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی لگانے والے مزدور اور ڈیلی ویجز فیکٹری ملازمین ہر قسم کی آمدن سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں اور حکومت کی طرف سے حسب وعدہ امداد کے منتظر ہیں لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں ابتک مخیر حضرات کی طرف سے تھوڑی بہت امداد ملی ہے جبکہ گورنمنٹ کی طرف سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا حالانکہ انصاف امداد پروگرام میں ہمیں ایس ایم ایس کئے ہفتہ ہو چکا جس کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا مگر اس ایس ایم ایس کرنے کی مد میں کمپنی نے ڈھائی روپیہ فوری کاٹ لئے لہذہ گورنمنٹ خوف الہٰی کرتے ہوئے ہماری کچھ امداد کرے ورنہ ہمارے بچے یوں بھوکے مر جائینگے

Shares: