قصور
لیسکو قصور کوٹ رادہاکشن کا ستایا شہری عدالت پہنچ گیا ایس ای قصور ،اسسٹنٹ مینیجر آپریش کوٹ رادہاکشن اور ایس ڈی او سب ڈویژن راجہ جنگ کہتے تھے ہم کچھ نہیں کر سکتے مگر عدالت کے ایک ہم حکم پر سب کرنے پر مجبور ہو گئے
تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن راجہ جنگ کے صارف محمد شہباز نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ میری آٹا چکی کے میٹر حوالہ نمبر 46117531326100 کو نومبر 2019 میں 133855 روپیہ بل آیا جس میں 78000 روپیہ بل ایڈجسٹ انسٹالمنٹ تھا جو کہ سراسر غیر قانونی اور بے بنیاد طور پر ڈالا گیا تھا جس پر صارف ایس ڈی او سب ڈویژن راجہ جنگ کے پاس گیا تو موصوف نے کہا قسط کروا لو اس کے علاوہ کوئی حل نہیں جس پر اس کے بل کی قسط 56000 روپیہ کر دی گئی جو اس نے ادا کر دی مگر اگلی بار پھر بل 126567 روپیہ آگیا جس پر صارف ایس ای لیسکو قصور کے پاس گیا تو موصوف نے کہا ہمارے بس میں کچھ نہیں لحاظہ ہم کچھ نہیں کر سکتے تنگ آ کر شہری جناب سعید اختر سول جج درجہ اول قصور کی عدالت پہنچ گیا جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اسسٹنٹ مینیجر لیسکو کوٹ رادہاکشن کو حکم جاری کیا کے صارف کو ناجائز ڈالی گئی رقم بل سے نکالے جائے جس پر وہی واپڈا اہلکاران جو کہتے تھے ہم کچھ نہیں کر سکتے وہ 126567 بل کو 44610 روپیہ کرنے پر مجبور ہو گئے

Shares: