مزید دیکھیں

مقبول

مصنوعی ذہانت اور آج کی صحافت، آزادی صحافت کے لیے جدو جہد

مصنوعی ذہانت اور آج کی صحافت، آزادی صحافت کے...

پاکستان کا فتح میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا ایک اور میزائل ’’فتح‘‘ کا کامیاب...

لیسکو قصور لوگوں کو نماز جمعہ سے محروم کرنے لگی

قصور
لوڈشیڈنگ میں لیسکو قصور سب ڈویژن راجہ جنگ سب سے آگے لوگوں کو ذلیل کرنا مشن بنا لیا نماز جمعہ ادا کرنا مشکل بنا دیا
تفصیلات کے مطابق ہر جمعرات کی شام بجلی غائب کر دی جاتی ہے اور جمعہ سے چند گھنٹے پہلے بھیجی جاتی ہے تاکہ لوگ جمعہ کی تیاری بھی نا کر سکیں یہ حالت ہے لیسکو سب ڈویژن راجہ جنگ کی پچھلی جمعرات والے دن بھی اوراڑہ نو و کلاں میں نماز جمعہ تک بجلی غائب تھی اور آج بھی کل شام 6 بجے سے بجلی بند ہے لوگوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں بمشکل 12 گھنٹے بجلی مل رہی ہے وہ بھی مہنیے میں 3 مرتبہ سارا دن غائب رہتی ہے
لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر جمعہ والے دن نماز جمعہ ادا کرنے سے لیٹ ہو جاتے ہیں شاید لیسکو قصور کی سب ڈویژن راجہ جنگ کو نماز جمعہ ادا پسند نہیں اسی لئے وہ کئی سال سے ہمارے ساتھ ایسا کر رہے ہیں
لحاظہ ایس ای قصور اور چیئرمین واپڈا ایس ڈی او سب ڈویژن راجہ جنگ سے پتہ کروائیں کہ انہیں لوگوں کے جمعہ کی ادائیگی سے کوئی مسئلہ تو نہیں

غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں