لیسکو واپڈا قصور کا عظیم کارنامہ
قصور
لیسکو قصور سب ڈویژن راجہ جھنگ کا عظیم کارنامہ گرے ہوئے بجلی کے کھمبے کو بانس کے سہارے کھڑا کر دیا اور ٹوٹی ہوئی تاریں لوگوں کی چھتوں پر لپٹ کر رکھ دیں
تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن راجہ جنگ کے علاقے اوراڑہ نو میں کچھ عرصہ قبل گرنے والے بجلی کے کھمبے کو محکمہ واپڈا کے عظیم تر انجنیئروں نے نیا لگانے کے بجائے بانس کے سہارے کھڑا کر دیا اور کھمبے سے ٹوٹ کر نیچے گرنے والی تاروں کو لپٹ کر لوگوں کی چھتوں پر رکھ دیا اور جن صارفین کے اس کھمبے کے ساتھ لنکشن تھے ان سے کہا کہ اپنی بجلی کی تاریں لمبی کرکے دوسرے کھمبے سے کنکشن کر لیں جس پر مجبوری کی حالت میں لوگوں نے عمل کرتے ہوئے اپنے کنکشن دوسرے کھمبے پر کروا لئے
لوگوں نے بتایا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود بجلی کا کمبھا اسی طرح بانس کے سہارے کھڑا ہے جو کہ کسی بھی وقت گر کر کوئی جانی نقصان کر سکتا ہے لہذہ ایس ڈی او راجہ جھنگ اور آپریشن مینجر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ لائن مین کے خلاف کاروائی کریں اور پرانے بوسیدہ گرے ہوئے کھمبے کی جگہ نیا کھمبا لگائیں