قصور
ضلع بھر میں لیسکو قصور کی طرف سے بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کی بدولت گورنمنٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے لیسکو قصور کی طرف سے ضلع بھر میں صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کی بدولت کافی حد تک لوگ گھروں میں آرام سے بیٹھے ہیں ورنہ بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے باعث لوگ گھروں سے باہر کا رخ کرتے ہیں لیسکو قصور دن رات کام کرتے ہوئے تمام فنی خرابی کو دور کرکے لوگوں کو بجلی فراہم کر رہی ہے تاہم لیسکو کی طرف سے بجلی چوری کو روکنے کیلئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں

Shares: