لیڈی ڈاکٹر کی غفلت بچہ قبل از پیدائش فوت

0
119

قصور
کنگن پور لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے بچہ قبل از پیدائش فوت ہو گیا
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور کے رہائشی محمد ثاقب ولد عبدالستار قوم میئو نے نجی کلینک الشفاء ہسپتال کنگن پور کی انچارج ڈاکٹر صائمہ اور ڈاکٹر کرن کے خلاف ایک تحریری درخواست تھانہ کنگن پور، کمشنر لاہور،ڈی ایچ او قصور اور وزیر اعلی پنجاب کے نام دی ہے
جس میں سائل نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں کچھ عرصہ قبل اپنی حاملہ بیوی کو الشفاء ہسپتال بمقام کنگن پور لے کر گیا جہاں دو لیڈی ڈاکٹروں ڈاکٹر صائمہ اور ڈاکٹر کرن نے میری بیوی کو چیک کرنے کے بعد کہا کہ آپ کو ہر ماہ ہمارے پاس اسے چیک اپ کے لئے لانا پڑے گا سو میں ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی بیوی کو الشفاء ہسپتال کنگن پور کی انچارج ڈاکٹر صائمہ اور ڈاکٹر کرن کے پاس چیک کروانے لاتا رہا مورخہ 11-11-2019 کو رات کے وقت میری بیوی کی طبیعت خراب ہوئی تو میں اسے الشفاء ہسپتال کنگن پور لے کر گیا،جہاں دونوں ڈاکٹروں نے میری بیوی کا الٹراساءوند کیا اور کہا کہ بچہ دیکھ ہے پھر ایک انجیکشن لگا کر سونے چلی گئیں تھوڑی دیر کے بعد میری بیوی نے کہا کہ مجھے بچے کی دھڑکن محسوس نہیں ہو رہی جس پر میں نے دونوں لیڈی ڈاکٹروں کو اٹھانا چاہا تو وہ نا اٹھیں اور مجھے برا بھلا کہا جس پر میں اپنی بیوی کو علی ہسپتال لے گیا جہاں پر معلوم ہوا کہ بچہ فوت ہو چکا ہے لہذہ میرا بچہ قبل از پیدائش فوت دونوں لیڈی ڈاکٹروں کی غفلت کی بدولت ہوا ہے لہذہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے

Leave a reply