لیہ – باراوربینچ دونوں عدل کریں گے تو معاشرے میں امن قائم ہوگا ، ڈسٹرکٹ سیشن جج لیہ اعجازحسن

0
68

لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تحصیل بارایسوسی ایشن کی طرف سے ایڈیشنل سیشن جج محمداقبال کے اعزازمیں تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ اعجازحسن اعوان تھے باراوبنچ ایک گاڑی کے دوپہیئے ہیں باراوربینچ دونوں عدل کریں گے تو معاشرے میں امن قائم ہوگا ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ سیشن جج لیہ اعجازحسن نے بارروم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لئے ہمیں اپنی اپنی خامیوں کو دورکرناہوگاانہوں نے کہاکہ ماڈل کورٹس میں وکلاء کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ وکلاء کیلئے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں مظلوم اورمستحق لوگوں کو انصاف دینے کے لئے باراوربنچ کو ایک ہوکر چلنا پڑے گااورانفرادی کی بجائے اجتماعی طورپر عوام کو انصاف دیناہوگا اللہ تعالیٰ نے ہمیں عوام کوانصاف مہیا کرنے کے لئے چناہے اب یہ باراوربنچ دونوں کی ذمہ داری ہے کہ عدل کے تمام تقاضے پورے کریں تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج خان محمود سینئرسول جج سیداحسن منظور سول ججز وکلاء حفیظ اللہ مانگٹ ملک وقاص بشیر مخدوم الفت حسین شاہ چوہدری ضیاءالحسن گجر صفدرعلی جتوئی سردارذیشان خان سیہڑ سرداراقبال شہانی سردارذوالفقارعلی خان سیہڑ ودیگرنے شرکت کی تقریب سےصدربارچوہدری رفاقت علی ایڈووکیٹ نے خطاب میں کہاکہ بارکیلئے لائبریری نوجوان وکلاء کیلئے چیمبرز دئے جائیں اورہبلک کیلئے واش رومز کی سہولت بہی فراہم کی جائے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ نے تحصیل بارکے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی جنرل سیکرٹری ملک عطاءاللہ نے ودیگرنے بہی خطاب کیا تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج محمداقبال نے اپنے اعزازمیں تقریب پرتحصیل بارکاشکریہ اداکیا

Leave a reply