لیہ – حکومت اور ایف بی أر ریلیف دے توتاجر حکومت کیساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں ،انجمن تاجران لیہ

0
50

لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت اور ایف بی أر ریلیف دے توتاجر حکومت کیساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں ،ٹیکس نیٹ کا حصہ بن کر حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں گے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر انجمن تاجران واحد بخش باروی نے جنرل سیکریڑی شیخ مطیع الرحمن طارق محمود پہاڑ أصف حیات کھرل چوہدری عمران نزیر چیرمین ملک رمضان کھوکھر ناٸب صدر سٹی محمد پرویز ڈپٹی چیرمین کیساتھ دفتر انجمن تاجران میں ایف بی أر کے نماٸندوں انسپکٹر فاروق گل اور جاوید اقبال کے ہمراہ اجلاس میں کیا اجلاس میں ایف بی أر کے نماٸدے نے انجمن تاجران کے عہدیداران کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویثزن کے مطابق تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو اکھٹا کرنے کیساتھ ساتھ تاجروں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے حکومت نے تاجروں کے مطالبات تسلیم کرتے ہوۓ ان سے سابقہ جاٸیداد بارے نہ پوچھا جاۓ گا اور نہ ہی 20 سال کا حساب نہی مانگا جاۓ گا جس سے تاجروں کو جایٸداد کی خرید وفروخت بنک ٹرانزیکشن اور بچوں کی تعلیم اور گاڑی بجلی کے بلوں میں لگنے والے ٹیکس میں ریلیف ملے گا انہوں نے تاجروں سے تعاون کی اپیل کی ضلعی صدر انجمن تاجران واحد بخش باروی نے کہا کہ ہم حکومت کیساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں اگر حکومت اور محکمہ تاجروں کو ریلیف فراہم کرے جنرل سیکریڑی شیخ مطیع الرحمن نے کہا تاجر طبقہ محب وطن ہے اور حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتے ہیں اگر محکمہ تاجروں کیساتھ تعاون کرے تو ہم تیار ہیں اس موقع پر کروڑ سے انجمن تاجران کے رہنمإ طارق محمود پہاڑ اور دیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوۓ تاجروں کے تحفظات بیان کیے اور ان کے حل کا مطالبہ کیا

Leave a reply