لیہ – منشیات فروشوں کا پولیس پارٹی پر حملہ

لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )
منشیات برآمدگی ریڈ کے دوران منشیات فروشوں کا پولیس پارٹی پر حملہ۔۔
اے ایس آئی حسن سلطان اور پولیس رضاکار زخمی۔۔
ملزمان کو آلات ضرب اور منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ فتح پور میں پولیس کو اطلاع ملی کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش فلک شیر ولد فقیر محمد کے پاس بھاری مقدار میں منشیات موجود ہے، اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے محمد فیاض ASI , حسن سلطان ASI نے ٹیم کے ہمراہ 109/ML ناکابندی کی ۔ روکنے پر فلک شیر اور اسکا ساتھی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہونے لگے، جنھیں فرار سے روکنے پرملزم فلک شیر نے اپنے ساتھی محمد افضل سے مل کر پولیس پارٹی پر تیز دھار آلات سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں حسن سلطان ASI اور پولیس رضاکار ذیشان زخمی ہوگئے،لیکن پولیس اہلکاران نے زخموں کی پروا نہ کرتے ہوئے ملزمان کی فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم فلک شیر کے قبضہ سے 1480گرام چرس برآمد کر لی گئی، جبکہ ہر دو ملزمان کے قبضہ سے آلات ضرب چاقو 2 عدد بھی قبضہ پولیس میں لے لئے گئے۔۔
زخمی پولیس اہلکاران کو THQ فتح پور منتقل کرکے ٹریٹمنٹ کی جارہی ہے۔
ہر دوملزمان کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت
قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ملزم فلک شیر کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت علحیدہ کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔۔
ڈی پی او لیہ نے پولیس اہلکاران کی جرآت اور دلیری کی تعریف کی ہے، جنہوں نے زخموں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملزمان کی فرار کی کوشش ناکام بنائی۔

Comments are closed.