لیہ – ڈاکٹر میری رپورٹ چند دن لیٹ نہیں ہوسکتی .
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) کرونا وائرس نے زندگی کے کئی دکھوں کو ایک مرتبہ پھر بے نقاب کردیا بے روزگار ہونے والے مزدور خاص طور پر گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کی زندگی کس قدر مشکلات میں گھر چکی ہے اس بات کا انکشاف میو ہسپتال لاہور میں پوسٹ گریجویشن کرنے کیلئے گئے لیہ کے ڈاکٹر محمد ابوبکر گورمانی نے سوشل میڈیا پر شیئرکئے گئے ایک واقعہ میں کیا ،ڈاکٹر محمد ابوبکر گورمانی نے کہا کہ وہ حسب معمول کرونا وارڈ میں ڈیوٹی کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کے تحت تیار ہوکر کرونا وائرس وارڈ میں جارہے تھے کہ راستہ جنرل وارڈ میں کرونا مریض معمول سے ہٹ کر ایک دوسرے سے خوش گپیوں میں مصروف تھے مریضوں کے چیک اپ کے دوران خوش ہونے کی وجہ دریافت کی تو سب نے کہا کہ آج ان کا کرونا ٹسٹ کی رپورٹ آرہی ہے اور وہ رپورٹ منفی ہی ہوگی ڈاکٹر ابوبکر گورمانی نے کہا کہ ان کی بات سن کر وہ اگلے وارڈ جانے لگے تو وارڈ میں داخل مریضوں میں سے ایک خاتون نے آواز دی جب اس کے پاس پہنچا تو خاتون مریضہ نے کہا کہ بیٹا کیا میری ٹسٹ رپورٹ رک نہیں سکتی تو میں نے پوچھا تو خاتون زاروقطار رونے لگی روتی ماں کے ساتھ وارڈ میں داخل اس کے بچے ماں کے ساتھ لپٹ گئے اور ان کے رونے سے وارڈ میں موجود تمام لوگ متوجہ ہوگئے ،بحیثیت ڈاکٹر اپنی مریضہ سے اسکی اس خواہش کہ اس کی رپورٹ لیٹ نہیں ہوسکتی کی خواہش کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ وہ غریبی کی چکی کاٹنے کیلئے لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی کرونا وائرس کے بعد گھر والوں نے کام سے منع کردیا تو پھر کپڑے سینے کا کام شروع کردیا وہ بھی چند دن چلا تو گھر میں فاقے آگئے اب کرونا کا شکار ہوکر اپنے بچوں کے ساتھ ہسپتال میں ہوں جب سے ہسپتال میں ہوں اس دن سے خود اور اپنے بچوں کو پیٹ بھر کر کھانا میسر آرہا ہے ہسپتال سے گھر پہنچوں گی تو پھر گھر میں فاقے سامنے ہونگے باہر مزدوری نہ ہے ڈاکٹر میری رپورٹ چند دن لیت نہیں ہوسکتی خاتون باربار سوال کررہی تھی ڈاکٹر کے پاس جواب نہ تھا ڈاکٹر ابوبکر گورمانی نے سوسائٹی کے مخیر اور صاحب ثروت حضرات سے اپیل کی وہ کرونا وائرس سے مشکلات کے شکار غریب اور محروم طبقات کی مدد کو اپنا شعار بنائیں تاکہ بھوک کسی نئے انسانی المیہ کو جنم نہ دے دے۔