محمکہ انہار کے اوورسیز راجباہیں توڑنے لگے
قصور
کروڑوں روپیہ کی لاگت سے بنی پکی راجباہیں محکمانہ غفلت کی بدلت شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار محمکہ انہار کے اوورسیزوں کی مویشی پال حضرات سے ساز لوگ جانور کو راجباہوں میں نہلانے لگے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ادوار حکومت میں ضلع قصور میں پکی ہونے والی راجباہیں و لنک نہریں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ ناقص میٹیریل کا استعمال اور محمہ انہار کے اوورسیزوں کے ساتھ ساز باز کرکے مویشیوں کو راجباہوں میں نہلانے کی اجازت دینا ہے مویشی نہلانے والے حضرات کی بدولت راجباہوں کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے مگر تشویش محمکہ انہار کے بیلداروں و اوورسیزوں پر ہے جو ان مویشی پال حضرات سے چند ہزار روپیہ وصول کرکے راجباہوں کو ٹوٹنے کیلئے انہیں مویشی نہلانے کی اجازت دیتے ہیں ضلع بھر کی بیشتر راجباہیں اور لنک نہریں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے پانی بھی ضائع ہو رہا ہے
لوگوں نے محکمہ انہار اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے