*محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے سابقہ ایم پی اے رضون گل کو گرفتار کر لیا۔

*محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے سابقہ ایم پی اے رضون گل کو گرفتار کر لیا۔*

*سابقہ ایم پی اے نے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر جعلی مختار نامہ اور ہبہ رجسٹری بنا کر 11کنال12مرلے اپنے نام ٹرانسفر کروالیاتھا۔*

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب گوہر نفیس کی ہدایات کے مطابق اور محمد خالد مسعودفروکہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شماع فروس زوجہ محمد آصف نے درخواست گزاری تھی کہ رضوان گل اور تبریز گل وغیرہ نے سب رجسٹرارکے ساتھ ملی بھگت کر کے جعل سازی سے بوگس مختار نامہ اور ہبہ رجسٹری بنوا کر 11کنال12مرلے زمین اپنے نام کروا لی۔ جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر رضوان گل سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر46/2018 تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا میں درج کرنے کے احکامات دیئے اور مقد مہ کی تفیش محمد اکرم سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی دوران تفتیش ملزمان اپنے بے گناہی ثابت نہ کرسکے جس پر تفتیشی آفیسر نے رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو پیش کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزمان پر الزام ثابت ہونے پر اُنہوں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سپیشل ریڈنگ ٹیم نے *محمد رضون گل سابقہ ایم پی اے کو گرفتار کر لیا اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔*

Comments are closed.