محکمہ صحت کی شہریوں سے اپیل

قصور
کرونا سے تین اموت مگر شہری ابھی تک بے احتیاط محکمہ صحت نے لوگوں سے احتیاط کی اپیل کر دی
تفصیلات کے مطابق قصور میں کرونا کے تین مریضوں کی دو دن قبل وفات ہو چکی ہے فوت شدگان میں کھڈیاں خاص کا شہری اسلم،کوٹ اندرون عثمان خان والا کا رہائشی محمد عتیق اور بھٹہ سوہن والا کا رہائشی محمد تنویر شامل ہیں محکمہ صحت قصور کے مطابق ان افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم یہ زندگی کی بازی ہار گئے
واضع رہے کہ ان تینوں کی میتوں کو قصور انتظامیہ نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا تھا جنہیں ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ان کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا ہے
تاہم قصور ہسپتال میں اب بھی کرونا سے متاثرہ 6 افراد زیر علاج ہیں اس سے قبل ڈی پی ایس قصور قرنطینہ سنٹر سے 200 سے زائد افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں محکمہ صحت حکام کے مطابق قصور میں اچانک کرونا کا تیز ہو جانا شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر نا کرنا ہے جس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں لہذہ شہری گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں اور ایک دوسرے سے کم سے کم چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں وٹامن سی اور پروٹین کیساتھ خشک میوہ جات بھی استعمال کریں کیونکہ خشک میوہ جات میں اومیگا 3 سے جسمانی دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے

Leave a reply