مردار روہی نالے میں

0
53

قصور
لوگ مردہ جانور روہی نالوں میں پھینکنے لگے جس سے تعفن اور بدبو پیدا ہو کر بیماریاں جنم لینے لگیں
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ قصور روڈ کھارا ڈرین پر لوگوں نے مردار جانور پھینکنا شروع کر دیئے ہیں کبھی پولٹری فارم والے مری ہوئی مرغیاں پھینک جاتے ہیں تو کبھی کسان اپنے مرے ہوئے جانور اس ڈرین میں پھینک جاتے ہیں جن کو آوارہ کتے کھا جاتے ہیں اور باقی بچنے والی ہڈیوں اور مردار گوشت سے شدید تعفن اٹھتا ہے جس سے ادھر سے گزرنے والے لوگوں کا گزرنا تو محال رہتا ہی ہے ساتھ ساتھ تعفن سے لوگوں کو کئی بیماریاں بھی گھیر رہی ہیں افسوس تو اس بات کا ہے کہ ایسا کئی سالوں سے ہو رہا ہے مگر پھر بھی ضلعی انتظامیہ اور محمکہ ماحولیات قصور آنکھیں بند کیئے ہوئے ہیں
لوگوں نے ڈی سی قصور اور محکمہ ماحولیات قصور سے نوٹس لیتے ہوئے اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply