مستقبل کے معماروں سے بے فکر فوڈ اتھارٹی قصور

قصور
شہر اور گردونواح میں میں انتہائی تیز مصالحہ جات سے تیار شدہ پاپڑ ،سلانٹی کی فروخت جاری فوڈ اتھارٹی قصور بے خبر بچوں کے والدین پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں انتہائی تیز اور ناقص مصالحہ جات سے تیار شد مضر صحت پاپڑ و سلانٹی کی فروخت سرعام جاری ہے جسے کھا کر بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ان تیز مصالحہ جات کے کھانے سے بچوں میں بھوک کی کمی ،گلے کی بیماریاں اور کیلشیم کی کمی ہوتی ہے
جس سے بچے آئے روز بیمار رہتے ہیں اور ان کی پڑھائی کے حرج کیساتھ والدین کو علاج کیلئے مالی پریشانی بھی ہوتی ہے افسوس کے فوڈ اتھارٹی قصور سب کچھ دیکھ اور جان کر بھی انجان ہے اور کاروائی سے گریزاں ہے
اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور اور فوڈ اتھارٹی قصور سے استدعا کی ہے کہ ان مضر صحت اور تیز مصالحہ جات سے تیار شد پاپڑ سلانتی کی فروخت کو رکوایا جائے تاکہ مستقبل کے معمار مختلف بیماریوں سے بچ سکیں

Comments are closed.