مظفرآباد: پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس
مظفرآباد( عطاء الرحمٰن ) گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بدر منیر کی زیر صدارت ضلع مظفرآباد میں پلاسٹک بیگز پر پابند ی کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محمد شفیق عباسی ڈائریکٹر ماحولیات مظفرآباد‘عاصم خالد اعوان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآباد،عفت اعظم اسسٹنٹ کمشنرمظفرآباد‘محمد عمران صاحب میونسپل مجسٹریٹ مظفرآبادراجہ محمد عمران خان انسپکٹر‘شوکت نواز میر صدر انجمن تاجران بنک روڈ مظفرآباد‘ عبدالرزاق خان چیئرمین تاجر جائنٹ ایکشن کمیٹی مظفرآباد‘احسن میر نمائندہ شاپرزایسوسی ایشن مظفرآباد‘محمد ظہور صائم پلاسٹک سٹور سبزی منڈی مظفرآباد‘بلال میر رستم تمباکو سٹور مظفرآباد‘ذیشان ملک مدنی ٹریڈرز مظفرآباد‘ نمائندہ حمزہ ساپنگ بیگز اورظہیر کیانی نے شرکت کی۔جملہ شرکائ نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ نمائندگان تاجران نے شاپنگ بیگز پر پابندی کے حوالہ سے تحفظات پیش کیئے۔ پلاسٹک بیگز سے وابسطہ صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے سٹاک سے جلد پلاسٹک شاپنگ بیگز کا خاتمہ کریں جس کیلئے مناسب وقت دیا جار ہا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنے سٹاک میں کپڑے کے بیگز بھی متعارف کروائیں۔ حکومت آزادکشمیرایسے تاجران جو کپڑے کے بیگز کا کارروبار شروع کریں گے انہیں سہولیت دینے کیلئے تیار ہے۔ جملہ ذمہ داران کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ بھرپور معاونت کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ Coloured‘ ایرانی اور سب سٹینڈر شاپنگ بیگز پر مکمل طور پر پابندی عائد ہو گی‘ کوئی بھی ڈیلر Coloured اور ایرانی شاپنگ بیگز کی خریدوفروخت نہ کرے گا۔ اس حوالہ سے پہلے مرحلے میں 15,10,5 کلو والے کپڑے کے شاپنگ بیگز متعارف کروائے جائیں گے‘ 05 کلو کپڑے کے شاپنگ بیگز کا سائز15×18 ہوگا۔ تمام شاپنگ بیگز ڈیلران کو 01 ماہ کا وقت دیا جائے گا جس میں وہ اپنے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے تمام سٹاک کو ختم کریں گے۔ ایک ماہ کے بعد کوئی بھی ڈیلر 15,10,5 اور اس سے زائد سائز والے پلاسٹک شاپنگ بیگز کی خرید وفروخت نہیں کرے گا۔ اور صرف کپڑے کے بیگز ہی مارکیٹ میں فروخت کرسکے گا۔ 05 کلو سے کم سائز کے محکمہ ماحولیات کی جانب سے Approved ماحول دوست شاپنگ بیگز استعمال ہوں گے۔ محکمہ ماحولیات کی تعاون سے کپڑے کے شاپنگ بیگز استعمال کرنے کے حوالہ سے Awareness Campaign کا آغاز کیا جائے گا۔ جس میں صارفین کو کپڑے کا بیگز استعمال کرنے کے حوالہ سے آگاہی دی جائے گی.