قصور
کوٹ رادہاکشن میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل عالم شیر جاوید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹ رادہاکشن رائے ناصر عباس کی سربراہی میں چوکی انچارج سٹی سب انسپکٹر سید افتخار بخاری نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بھمبہ کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش آصف کو چونگی نمبر 6 کے قریب گرفتار کر کے اس سے 1320 گرام چرس برآمد کرلی
ملزم اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب تھا