قصور
پتوکی میں چوری ڈکیتی عروج پر پولیس بے بس شہری عدم تحفظ کا شکار
تفصیلات کے مطابق انور کالونی میگا روڑ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے آگے بیٹھے دانش منیر واپڈا ملازم سے گن پؤائنٹ پر مبلغ 80 ہزارنقدی اور قیمتی موبائل فون چھینا جس پر دانش نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے ڈرانے کیلئے ہؤائی فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ سے اہل علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا جس پر اہل علاقہ نے ریسکیو 15 پر کال کی تو پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
اہل علاقہ نے بتایا کہ پتوکی میں موٹر سائیکل سوار ڈکیت گینگ پولیس سے بے قابو ہو چکا ہے اور شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے

Shares: