قصور
تیز آندھی و بارش سے مکئی کی فصل کو شدید نقصان
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں کل صبح سے کل رات تک کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کیساتھ تیز ہوا بھی چلتی رہی چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جس سے ہائیبرڈ مکئی کی فصل گر گئی کسانوں نے بتایا کہ ہائیبرڈ مکئی کی جڑ کمزور ہونے کی بدولت فصل بارش کیساتھ ہوا کا پریشر برداشت نا کر سکی جس سے مکئی کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے گری ہوئی مکئی کو کاٹنے بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مکئی کی پیداوار میں بھی نمایا کمی ہوتی ہے جس سے کسانوں کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو گا

Shares: