مہنگائی کے مارے شہری برس پڑے
قصور
لوگ پی ٹی آئی گورنمنٹ سے سخت مایوس امید کی کوئی کرن نہیں
تفصیلات کے مطابق نمائندہ باغی ٹی وی نے قصور کے شہریوں سے ان کے مسائل کے متعلق بات چیت کی تو گفتگو کرتے ہوئے شہریوں محمد عامر جٹ،شفیق سیال ،غلام رسول گجر و دیگر نے بتایا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے ہماری مشکلات میں شدید ترین اضافہ ہوا ہے مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ ہم چاہتے ہوئے بھی ضروریات زندگی کی اشیاء پہلے کی طرح نہیں خرید سکتے اس مہنگائی کے دور میں ہمیں دو وقت کی روٹی ہی مل جائے یہی غنیمت ہو گی شہریوں نے مذید کہا کہ پچھلی حکومت میں کچھ خوشحالی تھی جو کہ اب عمران خان کے آنے سے بدحالی میں تبدیل ہو گئی ہے اور عمران خان کو اللہ سے ڈرنا چاہے کل روز قیامت اپنی وعدہ خلافیوں کے متعلق کیا جواب دینگے لوگوں نے کہا کہ اب تک کوئی نئی سڑک تو دور کی بات کسی منصوبے کی ایک اینٹ تک نہیں لگی لہذہ ہمارے حال پر رحم کیا جائے اور عمران خان صاحب اپنے وعدے پورے کریں ورنہ اگلی بار پھر کوئی اور ہی آئے گا یہ جیت نا سکینگے