قصور
ویٹرنری ڈاکٹروں نے الہ آباد میں اندھیر نگری مچا دی ناقص گوشت کی سر عام فروخت جاری انتظامیہ خاموش تماشائی ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق الہ آباد، گہلن، تلونڈی اور گردونواح کے درجنوں دیہات میں مردار اور لاغر جانوروں کا گوشت سرعام فروخت کیا جا رہا ہے ویٹرنری ڈاکٹر گھر بیٹھ کر تنخوائیں اور منتھلیاں وصول کر رہے ہیں مذبحہ خانہ نا ہونے کی وجہ سے قصاب سڑکوں اور گندگی کے ڈھیروں پر جانور ذبح کرتے ہیں جنہیں چیک کرنے کا کوئی نظام قائم نہیں ویٹرنری ڈاکٹر آرام سے گھروں میں سوئے رہتے ہیں جبکہ بعض قصاب مبینہ طور پر بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت سرعام کر رہے ہیں ویٹرنری ڈاکٹر نے کبھی کسی کے خلاف مقدمہ درج و جرمانہ نہیں کروایا کیونکہ انہیں ہر ماہ گھر بیٹھے منتھلیاں مل جاتی ہیں
مقامی شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ الہ آباد اور گردونواح کے دیہاتوں میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں جانور ذبح ہوتے ہیں لیکن کسی کو کوئی پوچھنے والا نہیں

ناقص گوشت کی سرعام فروخت
Shares: