قصور
الہ آباد پی ٹی آئی حکومت اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل ناکام تفصیلات کے مطابق سماجی رہنما معروف قانون دان چوہدری محمد ارشد قمر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک بھر میں ناکام ہو چکی ہے عوام کو بنیادی سہولیات تعلیم، صحت، انصاف اور صاف پانی نہیں مل رہا گلی محلوں دیہات اور شہروں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں صاف پانی کے اکثر پلانٹ ناکارہ یاں بند ہو چکے ہیں تعلیم انتہائی مہنگی ہو چکی ہے ملک بھر میں ادویات انتہائی مہنگی ہو چکی ہیں جو کہ غریب کی پہنچ سے باہر ہیں غریب آدمی اپنا علاج بھی نہیں کروا سکتا صحت کارڈ کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے اور عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے عوام کو مفت انصاف کہیں نہیں مل رہا رشوت کے ریٹ پہلے سے کئی گناہ زیادہ بڑھ چکے ہیں جبکہ حکومت نے سب اچھا کی رٹ لگا رکھی ہے وزیراعظم نے موجودہ مہنگائی کو اپنی کوتاہی قرار دے کر پوری قوم پر واضح کر دیا ہے کہ وہ نا اہل بھی ہیں

ناکام گورنمنٹ،نااہل وزیراعظم
Shares: