قصور
الہ آباد کا رہائشی محنت کش عرصہ چار سال سے لاپتہ پولیس دھونڈنے سے قاصر
غریب ماں باپ غم کے مارے نڈھال
تفصیلات کے مطابق الہ آباد محلہ گلشن اقبال کا رہائشی 16 سالہ محمد عرفان شاہ عرصہ چار سال دو ماہ سے لاہور کوٹ لکھپت سے لاپتہ ہے عرفان لاہور محنت مزدوری کرنے گیا تھا مگر گھر نا پہنچ سکا عرفان کس حال میں ہے کس کے پاس ہے کسی کو کوئی خبر نہیں عرفان شاہ کے ماں باپ نے اپنے بیٹے کیلئے لاہور شہر کا چپہ چپہ چھان مارا تھانہ کوٹ لکھپت لاہور کے درجنوں بار چکر بھی لگا لئے مگر ہر بار صرف تسلیاں ہی ملیں
عرفان کے والدین نے میڈیا کا سہارا لیا اور ساری روداد سنائی تو میڈیا پر خبر آتے ہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس انویسٹی گیشن لاہور سپریٹینڈنٹ آف پولیس انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہورنے مغوی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی
عرفان شاہ کے والدین نے میڈیا ٹیموں کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی آواز بلند کرنے کی بدولت اعلی حکام نے نوٹس لیا ورنہ تھانے سے ہی تسلیاں دے کر روانہ کر دیا جاتا تھا
ن
نوجوان چار سال سے لاپتہ پولیس بے خبر
Shares: