واپڈا کا راشی عملہ

0
69

قصور
لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ کام چوری اور رشوت ستانی میں سب سے آگے
تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور کا رورل ایریا رشوت کا گڑھ بنا گیا ہے لیسکو قصور کی سب ڈویژن بہادر پورہ کے فیڈر اٹھیل پورہ میں واپڈا ملازمین کسی پیشہ ور بدمعاش سے کم نہیں ہے کل صبح 9 بجے سے اٹھیل پور فیڈر کے گاؤں کھارہ کے مین بازار پکی ڈیہوڑی کا 200 کے وی کا صرف ایک جمپر اڑا ہوا ہے جو کہ محض پندراں سے بیس منٹ کا کام ہے اہلیان دیہہ نے کل سے اب تک کئی بار ایس ڈی او اور دیگر عملہ کون فون کر لیا مگر ہر بار تسلی ہی ملی ہے واپڈا اہلکاران کی روٹین بن چکی ہے کہ ایک آدھ جمپر جلنے پر ٹھیک نہیں کیا جاتا جس سے مکمل ٹراسفارمر جل جاتا ہے اور لوگ مجبور ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت پیسے اکٹھے کرکے ٹرانسفارمر ٹھیک کرواتے ہیں جس سے لائن مین اور دیگر عملہ کو کافی رقم رشوت کی مد میں مل جاتی ہے
اہل دیہہ نے ایس ای لیسکو قصور سے اپیل کی ہے کہ اس راشی عملہ کو معطل کیا جائے تاکہ ہماری مشکلات کا ازالہ ہو سکے

Leave a reply