ویسٹ بکس چوہدریوں کے رحم و کرم پر
قصور
پنجاب گورنمنٹ کے صاف دیہات پروگرام کے تحت ویسٹ بکس ایک سال سے چوہدریوں کے فیصلوں کے منتظر
تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے صاف دیہات پروگرام کے تحت ہر گاؤں دیہات میں کورا کرکٹ ڈالنے کیلئے ویسٹ بکس دیئے ہیں جو کہ تقریبا ایک سال گزرنے کے باوجود بھی جو کے تو پڑے ہیں وجہ صرف یہ ہے کہ ہر گاؤں دیہات کے چوہدری ابھی تک فیصلہ نہیں کر پائے کہ انہیں کس جگہ پر رکھا جائے بعض لوگ اپنے گھروں کے پاس اس لئے نہیں رکھنے دیتے کہ ان ویسٹ بکس سے اٹھنے والے تعفن سے ان کو پریشانی ہو گی ہر یونین کونسل کو ملے ان ویسٹ بکسوں کو دوسرے دیہات میں پہنچانے کیلئے یونین کونسل کی طرف سے بھی کوئی انتظامات نہیں یونین کونسل عملے کا کہنا ہے کہ جس نے بھی لیجانا ہے وہ اپنی مدد آپ کے تحت اسے لیجائے اور بکس بھرنے پر اسے کچرے سے خالی بھی آپ نے ہی کرنا ہے ہماری کوئی ذمہ داری نہیں اسی بابت یہ ویسٹ بکس ایک سال سے پڑے پڑے گھل رہے ہیں اور کسی کارآمد بھی نہیں
لہذہ ڈی سی قصور اور پبلک ہیلتھ نوٹس لے کر ان ویسٹ بکسوں کو ہر یونین کونسل کے ہر گاؤں تک پہنچاییں تاکہ یہ ایسے پڑے پڑے نا گھلیں بلکہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں