قصور
کوٹ رادہاکشن میں نجی موبائل کمپنی کے دفتر پر ڈاکہ
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن میں کل دن ایک بجے اعظم پلازہ میں ٹیلی نار فرنچائز پر دن دیہاڑے تین نامعلوم افراد نے فرنچائز میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کی زد میں آکر عبدالغفار نامی سیل مین گولی لگنے سے زخمی ہو گیا
واردات سے اعظم پلازہ میں بھگدڑ مچ گئی ڈاکوءوں نے تقریبا چار لاکھ روپے نقدی لوٹی اور نکل جانے میں کامیاب ہو گئے زخمی عبدالغفار کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لیجایا گیا جہاں اسے لاھور ریفر کر دیا گیا
آئے روز کی ڈکیتیوں کی وجہ سے شہر میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے شہریوں نے اعلی حکام سے امن و امان کو بحال رکھنے کی اپیل کی ہے

Shares: