پانی کی بدولت کڑوروں کا نقصان

0
46

قصور
الہ آباد میں 40 سال قبل قائم ہونے والی واحد ٹیلی فون ایکسچینج تباہی کاشکار مشینری ضائع ہونے کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق الہ آباد تقریبا 40 سال قبل قائم ہونے والی اکلوتی ٹیلی فون ایکسچینج کی خستہ حالی کا شکار ہے اب تو نا کوئی بلڈنگ نہا کوئی چار دیواری نا سیکورٹی رہی بلکہ اب تو جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا گندا اس جگہ کھڑا ہے اور یہ کچھ سب کچھ محکمہ کی غفلت کا نتیجہ ہے یہ حساس ادرہ ہے تاجر بنک رائیس ملز سکول و کالجز نے پی ٹی سی ایل اور نیٹ کنکشن حاصل کر رکھے ہیں محکمہ کروڑوں روپے کما رہا ہے جب ایکسچینج بنی تھی اس وقت سیوریج سسٹم نا ہونے کی وجہ سے ٹیلی فون ایکسچینج کے سیوریج کا گندا پانی نکالنے کیلئے ٹیلی فون ایکسچنیج کی حدود کے اندر ہی ایک انڈر گراءونڈ گھڑھا نکال کر سیوریج کا گندا پانی اس میں ڈالا جاتا تھا تب سے لیکر اب تک جوں کا توں ہی نظام چل رہا ہے یہ ایکسچینج آبادی میں ہے بارش اور سیوریج کا پانی ایکسچینج میں داخل ہوکر اس کے انڈر گراءونڈ گھڑھے میں جاتا ہے جس سے زمینی پانی کے ساتھ مکس ہو جاتا ہے اور عوام ہیپاٹئیٹس کاشکار ہو رہی ہیں اور پانی ٹیلی فون کی بیسمینٹ میں بھی داخل ہوتا ہے جس سے ڈینگی کا لاوہ پیدا ہوتاہے اس کے ساتھ قریبی عمارتوں کو تقصان بھی پہنچ رہا ہے الہ آباد سے عوامی مذہبی سیاسی رفاہی تنظیموں کی اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ہے

Leave a reply