پتنگ بازوں پر تشدد
قصور افسران کو خوش کرنے کے لئے ایس ایچ او نے لاقانونیت کا راستہ اختیار کرلیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او کی نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئیں
پتنگ بازی کے الزام میں پکڑے گئے نوجوانوں پر تھانے کے اندر تشدد کیاگیا ہے
پولیس نے پکڑے گئے نوجوانوں کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا تھا
اندراج مقدمہ کے باوجود پولیس نے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بنائیں
ایس ایچ او بی ڈویژن نے ڈی پی او قصور سے داد وصول کرنے کے لیے تشدد کی ویڈیوز سرکاری گروپ میں بھیج دیں
ایس ایچ او بی ڈویژن لاقانونیت کی منفرد کارکردگی دیکھانے پر ڈی پی او کی داد کا منتظر رہا