پتوکی بار کونسل کی طرف سے مکمل ہڑتال
قصور
پتوکی بار کونسل کی جانب سے ہڑتال اور عدال
پنجاب بار کونسل کی کال پر پتوکی میں زبردست ہڑتال کی گئی ہے اور عدالتوں کی تالہ بندی بھی کی گئی
اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن پتوکی چوہدری محمد اشفاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور گرفتار کئے گئے وکلاء کو فوری رہا کرے اور انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء کی رہائی تک ہڑتال جاری رہے گی وکلاء کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر نائب صدر پتوکی بار عاصم سہیل ہاشمی ،جنرل سیکرٹری کامران احمد مان ،فنانس سیکرٹری چوہدری عبدالرزاق بابر سمیت کثیر تعداد میں وکلاء موجود تھے
جبکہ وکلاء کی ہڑتال سے سائیلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کئی کئی سالوں سے زیر التواء کیس مذید تاخیر کا شکار ہیں