پرائیویٹ سکول بچوں کی فیسوں اور صحت کے دشمن

قصور
پرائیویٹ سکول و کالجز مالکان نے پنجاب گورنمنٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے بچوں کو چھٹیاں نہیں دیں بلکہ بچوں کو بغیر یونیفارم کے سکول آنے کا پابند کر دیا
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے 20 دسمبر سے 5 جنوری 2020 تک بچوں کو سکول سے چھٹیاں ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرکے تمام سرکاری و نجی سکولوں کو پابند کیا گیا مگر قصور اور گردونواح میں قائم چند ایک نجی سکول و کالجز نے گورنمنٹ کے حکم کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے اور مذید ظلم کی انتہا کہ کچھ پرائیویٹ سکول تو بچوں کے باقاعدہ سالانہ امتحانات بھی لے رہے ہیں قانونی اور کاروائی سے بچنے کیلئے سکول و کالجز مالکان نے بچوں کو سخت احکامات دیئے ہیں کہ سکول و کالجز لازمی آئیں مگر بغیر یونیفارم کے آئیں تاکہ کسی بھی قسم کے چھاپے کی صورت میں ٹیوشن کا بہانہ بنا کر قانونی کاروائی سے بچا جا سکے
گورنمنٹ نے سخت سردی و دھند کی بدولت چھٹیاں دی ہیں تاکہ بچے موسمی اثرات سے بچ سکیں اور ان کی صحت پر برے اثرات نا پڑیں مگر ہوس اور رینکنگ کے مارے پرائیوٹ سکول و کالجز نے بچوں کی جسمانی و دماغی صحت کو داءو پر لگا رکھا ہے
بچوں کے والدین نے ایسے سکول و کالجز مالکان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ہم بچے پڑھنے نہیں بیجھتے تو ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ آپ کے بچوں کو سکول و کالجز سے نکال دیا جائے گا
لہذہ وزیر تعلیم و وزیر اعلی پنجاب نوٹس لے کر ڈی سی و تحصیلوں کے اے سی صاحبان کو حکم دیں کے ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے

Comments are closed.