قصور
اسٹیل باع چوک،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے ٹریفک نظام درہم برہم،ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول،ایمبولینسوں کو گزرنے میں دشواری،کوئی بھی ٹریفک اہلکار تعینات نہیں

تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے مشہور و پر رونق چوک اسٹیل باغ،ڈی ایچ کیو ہسپتال چوک میں ٹریفک جام رہنے کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے
چار طرفہ راستوں والے اس پررونق ترین چوک میں نا تو کوئی اشارے لگے ہیں اور نا ہی کوئی ٹریفک اہلکار تعینات ہے جس کے باعث ہر گزرنے والا اپنی مرضی کا مالک ہے وہ دائیں ہاتھ چلے یاں بائیں ہاتھ اس کی مرضی
ٹریفک جام رہنے کی بدولت ہسپتال و ریکسیو ایمبولینسوں کو سخت مشکل کا سامنا رہتا ہے
شہریوں نے ڈی سی قصور و ڈی پی او قصور استدعا کی ہے کہ اس چوک میں ٹریفک اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک جام ہونے سلسلہ رک سکے اور لوگوں کو گزرنے میں دشواری نا ہو

Shares: