پل پر ایک اور سوراخ بڑے حادثے کا خدشہ
قصور
چونیاں بی ایس لنک نہر کے خستہ حال پل کے درمیان میں کئی فٹ کا سوراخ پڑ گیا
تفصیلات کے مطابق چونیاں بی ایس لنک نہر کے خستہ حال پل پر ایک بہت بڑا سوراخ بن گیا ہے جس سے حجرہ چونیاں روڈ پر آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ٹریکٹر ٹرالیوں کا گزرنا بھی محال ہوچکا ہے اگر فوری طور پر اس سوراخ کو بند نہ کیا گیا تو کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے کیونکہ نہر کے پل پر سڑک بنی ہوئی ہے اسی سڑک سے زمیندار مقامی شوگر ملز کو گنا کی سپلائی کرتے ہیں جس سے عبداللہ شوگر مل، حجرہ شاہ مقیم، دیپالپور، منچن آباد، پاکپتن، اوکاڑہ حویلی لکھا، شیرگڑھ کے علاوہ دیگر دیہات کو چونیاں، لاہور سے ملاتی ہے 24 گھنٹے کوسٹروں، بسوں اور دیگر سواریوں کی آمد و رفت رہتی ہے مختلف کالجوں، سکولوں کے طلباء و طالبات بھی اسی روڈ سے روزانہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے چونیاں آتے جاتے ہیں اس صورتحال کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردارشبیراحمد نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس کام کے متعلقہ محکمہ کو آگاہ کرتے ہوئے اس سوراخ کو جلد ہی مرمت کرکے بند کروا دیا جائے گا