قصور کوٹ رادھاکشن
(چوہدری طارق اقبال)
جب تحصیل کوٹرادھا کشن کی آبادی 3 لاکھ 60 ہزار اور پولیس کانسٹیبل 34 ہوں تو پھر ڈاکوؤں کی موجیں تو لگیں گی ہی ۔اوپر سے ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لئے صرف 3 ناکارہ گاڑیاں ہوں گی تو ڈاکے تو پڑیں گے۔جی ہاں آج کل کوٹرادہاکشن کے شہریوں کو کچھ اسی طرح کے حالات کا سامنا ہے

تفصیلات کے مطابق

تحصیل کوٹرادہاکشن کے بدنصیب شہری پچھلے ایک ماہ سے ڈاکووں کے رحم و کرم پر ہیں۔ شہر بھر میں پچھلے ایک ہفتے میں مختلف دکانوں ۔گھروں اور بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر ڈکیتی کی 8 اور شہریوں کے ساتھ مختلف جگہوں پر راہزنی کی 13 وارداتیں ہوئیں جس سے غریب عوام نقدی ۔موٹر سائیکلز ,موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوۓ ہیں ۔ڈکیتی کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں سے عوام میں عدم تحفظ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت تحصیل کوٹرادہاکشن میں شہری آبادی 84906 اور دیہی آبادی275424 ہے جو کل آبادی3 لاکھ 60 ہزار کے قریب ہے جبکہ اتنی بڑی آبادی کی حفاظت کے لیے ایک تھانہ اور پانچ چوکیاں ہیں جن میں 34 پولیس کانسٹیبل اور 7 ASi مامور ہیں بات صرف یہاں پر ختم نہیں ہوتی مجرموں کو پکڑنے کے لئے پولیس کے پاس صرف 3 گاڑیاں فعال ہیں جبکہ 3 گاڑیاں منٹیننس کے لیے بھیجی ہوئی ہیں جو کہ محکمہ پولیس کی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ علاقہ ایس ایچ او نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سارا ملبہ حکومت پر ڈالتے ہوئے سہولیات کی کمی اور نفری نہ ہونے کا اپنا دکھڑا سنا دیا

عوام کے جان اور مال کا تحفظ ریاست کی ﺫمہ داری ہوتی ہے مگر جب حکومتی نمائندے پروٹوکول کی شکل میں پولیس ملازمین اور دوسری سہولیات کو اپنی حفاظت کے لئے مختص کردیں تو پھر عوام

Shares: