قصور کے نواح سید پور سے اغواء ہونے والا تاجر پولیس کی بروقت کوششوں سے باحفاظت بازیاب ہو گیا
تفصیلات کے مطابق سید پور کے علاقے سے اغواء ہونے والا تاجریٰسین پولیس کی بروقت کاروائی سے چونیاں کے قریبی علاقے سے بازیاب۔مغوی کے ورثاء میں سے ممتاز اغواء کاروں کو ان کی بتائی ہوئی جگہ پر تاوان کی رقم دینے گیا تو ایلیٹ فورس کے جوانوں نے انہیں دبوچ لیا جس کے نتیجہ میں دو اغواء کار گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب اس دوران پولیس اور اغواء کاروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈ ی،پی،او قصورعمران کشور اور پولیس کی دیگر ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے بروقت کوششوں سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

پولیس کی بروقت کوشش،مغوی بازیاب
Shares: