پٹوار خانہ یا عذاب خانہ

0
65

قصور
الہ آباد افسران پٹواری کے خلاف کارروائی سے گریزاں کیوں شہریوں ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمیشنر عدنان بدر چونیاں سے سوال کرنے
الہ آباد کے نواحی تلونڈی پٹوار خانے میں کرپشن عروج پر ہے رشوت نہ دینے والے سائلین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں فرد کا حصول بغیر رشوت شہریوں کیلئے نا ممکن بن گیا ہے پٹوار خانہ ٹاؤٹوں کے ہاتھوں یر غمال ہو چکا ہے حلقہ کمپیوٹرائز کر کے لٹنے سے بچایاجائے شہریوں کاڈی سی قصور سے مطالبہ
پٹوار خانہ حلقہ کمپیوٹرائزد نہ ہونے کی وجہ سے مبینہ طورپر کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے مذکورہ پٹواری نے اکثر دفتر سے غیر حاضر رہنا وطیرہ بنا رکھا ہے جبکہ انکے ماتحت عملہ سائلین کو با ربار دفتر کے چکر لگاکر رشوت پر مجبور کرتا ہے شہریوں کیلئے فرد کا حصول ناممکن بن چکا ہے خود ساختہ فیسوں کی آڑ میں سائلین کی جمع پونجی لوٹی جا رہی ہے اور بااثر افراد کی دہلیز پر رجسٹریاں اور انتقال درج کئے جاتے ہیں چند ٹاؤٹ افراد نے دفتر کو جاگیر بنا رکھا ہے جس کے بارے حکام کو تحریری طورپر آگاہ کرنے کے باوجودنہ انکا کوئی سدِ باب ہوا اور نہ ہی تا حال حلقہ کو کمپیوٹرائزد کیا جا سکا ہے شہریوں نے اے سی چونیاں سے نوٹس لے کر کاروائی کرنے کی درخواست کی ہے

Leave a reply