پی ٹی آئی نمائندوں نے نکالا سیوریج کا حل
قصور
الہ آباد میں سیوریج سسٹم بار بار بند ہونے کی وجہ سامنے آگئی
الہ آباد میں پی ٹی آئی کی مقامی باڈی کے نمائندوں نے حلف اٹھانے کے بعد عوامی مسئلے کو حل کرنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے گئے تاکہ اصل رکاوٹ کہا ہے پتہ چل سکے پانچ چھ سالوں سے سیوریج کے بار بار بند ہونے سے عوام پریشان ہے
پی ٹی آئی کے نمائندوں جاوید اقبال ،چوہدری مشتاق احمد ،جاوید برکی،میاں اصغر علی، مہر وسیم یحٰیی چوہدری الطاف حسین،سمیرالحادی اور حاجی اسماعیل نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر اور ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی کو ڈسپوزل گلشن اقبال کالونی کا وزٹ کروایا تو ایک ٹیکنیکل پوائنٹ سامنے آیا جس کی وجہ سے سیوریج کے بار بار بند ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
جب پانی سے زیر زمین کنویں بھر جاتے تھے تو پانی باہر نکلنے کیلئے پائپ لائن ڈالی گئی تھی کہ بجلی بند ہونے کی صورت میں یا پانی زائد ہوجانے کی صورت میں پانی باہر نکل سکے مگر ذمہ داروں نے وہ پائپ لائن بند کی ہوئی تھی اس لیے کہ پانی جمع کر کے فروخت کیا جاتا تھا اور کنویں میں پانی جمع ہونے کی صورت میں پانی آگے نہیں نکلتا تھا وہ پانی پیچھے گڑھوں سے باہر نکلنا شروع ہوجاتا تھا ذمہ داران اپنی مرضی سے پانی آگے نکالتے تھے۔کبھی موٹریں خراب ہونے کا بہانا بناتے تو کبھی بجلی بند ہونے کا بہانا لگایا جاتا رہا ۔یہ سب سابقہ سی او میونسپل کمیٹی الہ آباد کی ملی بھگت سے کام چلتا رہا تھا۔ ان کی وجہ سے پانچ چھ سال عوام پریشانی میں مبتلا رہی۔ کتنے گلیاں بازار تباہ و برباد ہوئے کتنے مکانوں کو نقصان پہنچا اور کتنے لوگ مختلف بیماریوں میں متلا ہوئے ان کا کون ذمہ دار ہے۔ جو سیوریج سسٹم کی وجہ سے بازار تباہ ہوئے ہیں ان کا وزٹ کیا جائے۔اور جتنا نقصان ہوا ہے وہ ان سے وصول کیا جائے