قصور کنگن پور پولیس بے بس چور بے لگام عوام پریشان
افسوس صد افسوس کنگن پور پولیس کہاں ہے نہ رات کو کوئی گشت نہ ناکہ بندی کہاں ہیں تھانہ کنگن پور کا عملہ
تفصیلات کے مطابق محلہ ہاشم پور میں ظہور کریانہ مرچنٹ کی دوکان کے چور تالے توڑ کر 40000 نقدی،گھی
، چینی ،سگریٹ اور کافی مالیت کا سامان لے اڑےلگتا ہے اتنی سردی میں عوام کو خود ہی پہرہ دینا ہوگا
چند دنوں پہلے کوٹ بسم اللہ سے لیکر تھانہ موڑ تک پانچ سے چھ گھروں کا چور صفایا کر چکے ہیں
لوگوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کنگن پور پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو خدا کا خوف کرو سامان کا تو غم نہیں چلو انسان دوبارہ خرید لیتا ہے عزت کہاں سے خریدیں گے لوگوں کی عزتیں محفوظ نہیں رہی اگر اپنی ڈیوٹی اپنے فرائض یہ محکمہ صحیح طریقے سے اگر انجام دیں تو چور میلوں دور بھاگ جائیں گے خدارا ان لوگوں پر رحم کرو مہنگائی کے اس دور میں ہمارا کا جینا مشکل ہے اور اوپر سے یہ چور سکھ کا سانس نہیں لینے دے رہے
اہل علاقہ کنگن پور کا صوبائی وزیر سردار کرنل ہاشم ڈوگر،ڈی پی او قصور ،ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او کنگن پور سے اپیل ہے ان چوروں ڈاکووں کو پکڑا جائے اور انکا مال مسروقہ واپس دلایا جائے

Shares: