پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابی عمل میں فیڈریشن کے ایک اہم حصے یعنی خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کو نظرانداز کیا گیا، جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران ہمارا ووٹ شامل نہیں کیا گیا، اور ہمارے بغیر انتخابی عمل مکمل کیا گیا، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے موقف اختیار کیا کہ جب فیڈریشن کے ایک حصے کے نمائندے انتخابی عمل سے باہر ہوں، تو ایسے انتخاب کو آئینی نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس غیر آئینی عمل کو چیلنج کریں گے اور اس کے خلاف آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے میں ہے تاکہ سینیٹ میں متحدہ موقف کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنایا جا سکے۔
پاکستانی ہائی کمشنر کا بنگلہ دیش ہائی کمیشن کا دورہ، طیارہ حادثے پر تعزیت
مودی کا برطانیہ کا دورہ، تجارتی معاہدے پر دستخط
خیبرپختونخوا سے 8 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا