ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان، دارالامان او رٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا. سنٹرل جیل کے معائنہ کے دوران پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی. انہوں نے سنٹرل جیل میں جامن، مالٹا، امرودکے پودے لگائے او رسنٹرل جیل میں موجودقیدیوں سے ملاقات کی انہوں نے قیدیو ں او رملازمین کے مسائل سنے. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت صوبہ کی جیلوں کو خصوصی فوکس کیاجارہاہے اور 45جیلو ں میں گنجائش کے مطابق پھلدار پودے لگا کر جیلو ں کو باغات میں تبدیل کر دیاجائے گا. انہوں نے کہاکہ درختوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے ساتھ درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی. ایم پی اے مسرت جمشیدچیمہ نے کہاکہ وزیر اعلی جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں 350ارب روپے کے پیکج میں سے 35فیصد حصہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص کیاگیا ہے. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کے ساتھ پارٹی کی لیڈر شپ کا فوکس جنوبی پنجاب ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جیل وارڈن اور ملازمین کی ترقیوں او ردیگر مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلی کو سفارشات پیش کی جائیں گی. چیئرپرسن نے دارالامان کے معائنہ کے دوران موجود خواتین اور بچوں سے ملاقات کی. ان کے مسائل دریافت کیے. سپرنٹنڈنٹ زرینہ بی بی سے دارالامان کے بارے میں بریفنگ لی. انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کے معائنہ کے دوران بس حادثہ کے زخمیو ں اوردیگر مریضو ں کی عیادت کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور دیگر سے طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں. انہوں نے مریضوں او رلواحقین سے مسائل سنے او ران کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں.

چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان، دارالامان او رٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا.
Shares: