چیزیں بغیر ریٹ لسٹ کے تاجر بھی سچے

0
32

قصور
کوٹ رادہاکشن میں درجنوں مقدمات اور لاکھوں روپوں کے جرمانوں کے باوجود س عوام الناس کو اشیائے خوردونوش ریٹ لسٹوں کے مطابق نہیں مل رہیں
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن میں پھل سبزیاں دالیں گوشت گھی چینی دودھ دہی ابھی تک دکانداروں کے مقرر کردہ خود ساختہ ریٹوں پر فروخت ہو رہی ہیں اگر کوئی گاہک ریٹ لسٹ کے مطابق خریدداری پر اصرار کرے تو اسے کہا جاتا ہے کہ یہ اشیاء موجود نہیں ہیں جبکہ سرکاری مشینری کو بعض علاقوں جن میں پھل و سبزی منڈی بادامی والا پل مین بازار میں مزاحمت اور تاجروں کے احتجاج کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے
دوسری طرف تاجر تنظیموں کے نمائندوں مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین ملک غلام محی الدین، شیخ شوکت اور انجمن تاجران الپاک بازار کے صدر ملک ارشاد کے مطابق سرکاری مشینری کی طرف سے مہیا کی جانے والی ریٹ لسٹیں ہول سیل مارکیٹ سے بھی مطابقت نہیں رکھتیں ہیں اور ان میں درج قیمتیں تھوک مارکیٹ کے ریٹوں سے بھی کم ہیں تو وہ کس طرح ان قیمتوں پر اشیاء مہیا کریں جبکہ ان اشیاء کو ہول سیل مارکیٹ سے دکانوں پر لانے کے اخرجات کے ساتھ انہیں دیگر اخرجات بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں اگر انتظامیہ اسی طرح کا طرز عمل کرتی رہی تو وہ اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائینگے

Leave a reply