چونیاں
الہ آباد میں ایس ایچ او رمضان ڈوگر کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکووں کے خلاف کامیاب کاروئی
پولیس نے زبردست کاروائی کرتے ہوئے دو مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا
پولیس نے مخبر کی اطلاح پر کاروائی کی اور دو مسلح ڈاکوؤں عامر اور رضوان کو گرفتار کر لیا
پولیس کے مطابق عامر اور رضوان نامی ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے ڈہھٹے کی روڈ نزد جلو موڑ پر چھپے بیٹھے تھے
پولیس کے مطابق ڈاکووں سے ناجائز اسلحہ ایک عدد رپیٹر گن 12 بور اور ایک عدد 30 بور پیسٹل اور متعدد گولیاں و پچاس ہزار نقدی اور ایک عدد گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے

عامر اور رضوان نامی ڈاکو پہلے بھی ایسی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں
پولیس نے مقدمہ درج کر تفشیش کا عمل شروع کر دیا
عوامی اور سماجی حلقوں نے پولیس کی ڈاکووں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے

Shares: