قصور
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے قصور میں کرونا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈک سٹاف  کی بڑی تعداد کرونا کا شکار ہوگئی جبکہ ہسپتال کا لیبارٹری سٹاف اور ان کا خاندان بھی بڑے پیمانے پر کرونا کا شکار ہو چکا ہے اسی طرح پتھالوجی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر عدیل اور انکے رفقاء بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں انستھیزیا شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالماجد اور انکے ساتھیوں کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہ گائنی وارڈ کی ڈاکٹر عقیلہ اور انکی 10ساتھی بھی کرونا کا شکار ہو چکی ہیں گائنی سمیت دونوں اپریشن تھیٹر بند کر دئیے گئے ہیں کورونا وارڈ، دل وارڈ کے اوپر بنائی گئی ہے جس سے دل کے مریض بھی متاثر ہو سکتے ہیں ہسپتال آنے والے 10 میں سے دو یا تین لوگ کرونا کا شکار ہیں جبکہ ہسپتال کا پورا عملہ خوف میں مبتلا ہے اور پنجاب حکومت سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے ڈاکٹروں کی بڑی تعداد کا کرونا سے متاثر ہونے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کرونا کے حوالے سے قصور شہر کے حالات کیا ہیں
میں مطالبہ کرتا ہوں کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کو حفاظتی لباس دیئے جائیں قصور شہر کا سب سے بڑا نجی ہسپتال کا عملہ بھی کرونا کا شکار ہو چکا ہے میں قصور کے شہریوں کو درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ اگر حکمران سنجیدہ نہی لے رہے تو آپ ہی سنجیدہ ہو جائیں تاکہ اس وبا سے بچا جا سکے

ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس سٹاف کرونا کا شکار
Shares:







