ڈیرہ غازی خان سے ن لیگ کے اہم رہنماء کی کرپشن کیس میں ساتویں مرتبہ عبوری ضمانت میں توسیع..

0
56

ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد) ساوتھ پنجاب فارسٹ کمپنی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس لغاری کی ساتویں مرتبہ عبوری ضمانت میں توسیع، 13ستمبر کو کیس دوبارہ سماعت ہوگی، تفصیلات کے مطابق ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کرپشن کیس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر سردار اویس لغاری کی عبوری ضمانت میں ساتویں مرتبہ توسیع کرتے ہوئے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ سردار اویس لغاری گزشتہ روز انٹی کرپشن عدالت میں کیس کی سماعت کے لئے پیش ہوئے۔ مگر عدالت نے مقدمہ کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر اویس لغاری کی عبوری ضمانت میں ساتویں مرتبہ توسیع کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت تیرہ ستمبر تک ملتوی کر دی ہے واضح رہے کہ سردار اویس لغاری پر ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کاالزام ھے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بطور چیرمین ساوتھ فاریسٹ کمپنی محکمہ جنگلات کی اراضی کی غیرقانونی پر اپنے اختیارت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ھوئے اپنے عزیزوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو الاٹمنٹ کر کے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جس کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر اینٹی کرپشن عدالت نے اینٹی کرپشن کے آفیسران کو تفتیش 13 ستمبر تک مکمل کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ پیشی کے بعد احاطہ عدالت کے باہر اویس لغاری نے آئے ہوئے عمائدین اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنے دل میں یقین پختہ رکھو کہ میں حرام کی کمائی پر لعنت بھیجتا ہوں اپنے اللہ اور ضمیر کے سامنے سرخرو ہوں مجھے امید ہے کہ مجھے عدالت سے انصاف ضرور ملے گا اور حق و سچ کی فتح ہوگی۔

Leave a reply